اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ لبنان کو تکفيري عناصر کا مکمل خاتمہ کرنے کا ايک سنہري موقع مل گيا ہے- انہوں نے لبناني علما اور وعاظين اور ماتمي انجمنوں کے عہديداروں سے اپنے سالانہ خطاب ميں کہا کہ حزب اللہ کاميابي کي پوزيشن ميں ہے اور دہشت گردي کے خلاف جدوجہد کے طولاني ہونے کے باوجود، حزب اللہ کو تکفيريوں کونابودکرنے کا بہترين موقع مل گيا ہے-
حزب اللہ کے سيکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ نے کہا کہ " القلمون اور " عرسال" ميں دہشت گرد عناصر کي پوزيشن خاصي کمزور پڑگئي ہے -
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے جوان اور لبناني فوج جديد ترين وسائل اور آلات سے ليس ہيں اور تکفيري دہشت گردوں کو نابود کرنے کے لئے ضروري عزم و ارادہ رکھتے ہيں- سيد حسن نصر اللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امريکا اور ترکي، داعش کي بقا کو اپنے مفادات کے لئے سود مند سمجھتے ہيں-
کہا کہ شام کے اقتدار اعلي کے خلاف جو سازش رچي گئي ہے وہ صرف صدر بشار اسد کو اقتدار سے محروم کرنے تک محدود نہيں ہے بلکہ اس کا مقصد نئے مشرق وسطي کا وجود اور استقامت کے محور کو کمزور کرنا ہے-
حزب اللہ کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ، امريکا علاقے کے ملکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے داعش کے وجود کو بطور وسيلہ استعمال کررہا ہے- تاکہ ان ملکوں کي فوجي طاقت کو کمزور کرکے ان سے غنڈہ ٹيکس وصول کرے-
.......
/169